کمشنر کراچی سے مذاکرات کے باوجود کراچی کے تاجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔
تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے، ہماری احتجاجی ریلی آج دوپہر کو وزیرِاعلیٰ ہاؤس پہنچے گی۔
شرجیل گوپلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروبار میں کسی بھی قسم کا نقصان قبول نہیں کریں گے۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے دکانیں اور کاروباری مراکز جلدی بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تاجروں کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورتِ حال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے پھر بھی غلط فیصلے کیئے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.