وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمشنر لاہور ڈویژن کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے، لاہور پاکستان کا دل ہے، اس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کمشنر لاہور کو کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کے دوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں، کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد میگا پراجیکٹس پر کام کا آغازکیا جائے گا، انتظامیہ پی ایچ اے کے ساتھ مل کر لاہور کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہرمیں نئی پناہ گاہوں کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے نئے پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے، پارکنگ ایشوز اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
Comments are closed.