ایک تحقیق کے مطابق رات کو سوتے وقت بیڈ روم کی کھڑکی کھول کر سونے سے رات کو بہترین نیند آتی ہے اور اس سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔
چالیس افراد پر کی گئی تحقیق کے مطابق تازہ ہوا کے لیے کمرے میں ہوا کے گزرنے کا مناسب انتظام کرنے سے یہ افراد رات کو بھرپور نیند سے محظوظ ہوئے۔
محققین کے مطابق وہ لوگ جو کہ تازہ ہوا کا انتظام کرکے سوتے ہیں وہ نہ صرف اچھی طرح سوتے ہیں بلکہ اگلے روز ان کی ذہنی صلاحیت بہت اچھے نتائج دیتی ہے۔
ریسرچ میں شامل افراد پہلے ہفتے کے دوران نارمل انداز میں سوئے، جبکہ دوسرے ہفتے ان سے کہا گیا کہ اگر وہ کمرے کی کھڑکی اور دروازہ بند کرکے سوتے ہیں تو اب انہیں کھول کر سوئیں، جبکہ وہ افراد جو دروازہ کھڑکی کھول کر سوتے تھے انہیں اس کے برعکس کرنے کو کہا گیا۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جو کھڑکی اور دروازہ کھول کر سوئے انہیں نہ صرف اچھی نیند آئی بلکہ ان کی ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا۔
Comments are closed.