جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

کراچی، پلے لینڈ کے جھولے سے گر کر نوجوان جاں بحق

کراچی میں 17 سالہ نوجوان کلفٹن میں پلے لینڈ میں جھولے سے گر گر جاں بحق ہوگیا، پلے لینڈ کے عملے کے مطابق نوجوان نے چلتے جھولے میں سیفٹی لاک کھول کر کھڑے ہونے کی کوشش کی جس سے وہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔

کلفٹن میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے قریب قائم پلے لینڈ میں جھولے سے گر کر 17 سالہ نوجوان ولی اللّٰہ جاں بحق ہوگیا، ولی اللّٰہ اپنے رشتے دار نوجوانوں کے ساتھ پلے لینڈ آیا تھا۔

نوجوان کے جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں تیز رفتار جھولے میں زور سے پکڑ کر بیٹھنے کے بجائے نوجوان کو ہاتھ اوپر اٹھائے دیکھا گیا ہے۔

تیز رفتار جھولے کے پانچویں چکر میں نوجوان جھولے سے اچھل کر باہر گر جاتا ہے۔

حادثہ کے وقت وہاں موجود عملے نے بتایا کہ نوجوان کی غفلت کے باعث واقعہ پیش آیا۔

متوفی نوجوان چلتے جھولے میں سیفٹی لاک کھول کر کھڑا ہونے کی کوشش کررہا تھا جس کے باعث وہ تیز رفتار جھولے سے باہر گرگیا۔

نوجوان کے عزیز و اقارب جائے حادثہ دیکھنے کے لیے آئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ جائے حادثہ دیکھ کر نوجوان کے اہلخانہ کو تفصیلات بتائیں گے تاکہ انہیں تسلی ہو، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.