جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

پاکستان کو کچھ کم اسکور پر محدود کرتے تو میچ جیت جاتے، میٹ ہنری

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میٹ ہنری کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو کچھ کم اسکور پر محدود کرتے تو میچ جیت سکتے تھے، اعتماد تھا کہ ہدف حاصل کرلیں گے۔

میچ کے بعد جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میٹ ہینری نے کہا کہ  کیوی ٹیم نے میچ میں غلطیاں کیں، پاکستان نے خود کو میچ میں آگے رکھا۔

میٹ ہینری نے کہا کہ اگر ہم بہتر بیٹنگ کرتے اور پارٹنر شپس بناتے تو یہ میچ جیت سکتے تھے البتہ صرف شراکت نہ ملنے کو شکست کا ذمہ دار نہیں قرار دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اچھی بیٹنگ کر کے اسکور 287 تک پہنچایا تھا، میچ ہارنے کا افسوس ہے مگر یہاں سے مثبت چیزیں بھی ملی ہیں۔

کیوی فاسٹ بولر نے امید ظاہر کی کہ دو روز میں جب واپس آئیں گے تو اچھے نتائج دیں گے۔

میٹ ہینری نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان میں بہتر سے بہتر پرفارم کریں اور یہاں کا تجربہ حاصل کریں، جو چھوٹے، چھوٹے سبق یہاں حاصل کریں گے وہ ہمارے لیے کافی اہم ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ ابھی دور ہے، ہمارا فوکس اس دورے پر ہے، ہماری ٹیم میں نوجوان پلیئرز ہیں، ان کو تجربہ ملنا کافی اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بدھ کو تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.