وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمرے میں تاحیات ایکسٹینشن کی آفر کرنے والا باہر میر جعفر کے نعرے لگاتا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسے میں امریکا پر الزام لگاتا، پھر معافی مانگ کر امریکا میں لابنگ کمپنیاں بناتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں پر حملہ بھی اس لیے کرایا کہ ’وہ‘ مان نہیں رہے؟ اس کے دماغ میں آئین کی گنجائش ہے نہ قانون کی، انسانیت کی نہ ہی اخلاقیات کی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں سے بات سیاستدان اور جمہوری شخص کرتا ہے، اصل میں تلاش ’کاندھے‘ اور ’بیساکھی‘ کے سہارے کی ہے جواب میسر نہیں، آر ٹی ایس کی معاونت کی التجاء ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا ہے کہ فارن فنڈنگ، ٹیریان، 190 ملین پاؤنڈ، القادر ٹرسٹ جیسے جرائم سے نجات کا این آر او درکار ہے، یہ طلسماتی سہولتیں اب دستیاب نہیں لیکن پوچھنا یہ تھا کہ آدھا حملہ کیسے ہوتا ہے؟
Comments are closed.