آئل انڈسٹری ذرائع نے کل (16 مئی) سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق کل ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے کمی ہو سکتی ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی قیمت کے سبب پیٹرول کی قیمت کم ہو گی۔
واضح رہے کہ 15 روز قبل حکومت نے آج (15 اپریل) تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا تھا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 293 روپے برقرار رکھی گئی تھی۔
اس موقع پر مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی تھی۔
10 روپے سستا ہونے کے بعد مٹی کا تیل 180 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 174 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہو گیا تھا۔
Comments are closed.