جمعہ29؍ربیع الثانی 1444ھ25؍نومبر 2022ء

کل راولپنڈی میں جلسہ ایک دن کا ایونٹ ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کا کہنا ہے کہ کل تحریک انصاف کا راولپنڈی میں جلسہ ایک دن کا ایونٹ ہے، جلسہ ایک دن سے زیادہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنڈال کا تیسرا حصہ کارکنوں کیلئے ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مارچ کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں۔

واثق قیوم نے کہا کہ پی ٹی آئی پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

راولپنڈی کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف پر جلسہ کرنے کیلئے شرائط لگا دیں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے تا حال ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔

انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ کرے لیکن فیض آباد 26 نومبر کی رات کو ہی خالی کرنا ہوگا، ریلیاں صرف مخصوص روٹ سے راولپنڈی پہنچنے کی اجازت ہو گی۔

شرائط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور جلسہ انتظامیہ کو سیکیورٹی اداروں کا طے شدہ راستہ استعمال کرنا ہوگا، عمران خان جلسے سے پہلے اور بعد سن روف والی گاڑی استعمال نہیں کریں گے، کسی بھی جانی نقصان کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عمران خان نےانتظامیہ کی اجازت کے36 نکات کا بیانِ حلفی جمع نہیں کروایا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی اپنے جلسے کا اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر بنائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.