بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کل بھارت ایشیا کپ سے باہر ہوسکتا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں سکندر بخت اور انضمام الحق نے ایشیا کپ کے اب تک میچز پر تبصرہ کیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ریویو کےلیے ورلڈ ٹی 20 الیون کے ٹاپ 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

انضمام الحق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت پریشر میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل بھارت اسی پریشر کے باعث ایشیا کپ سے باہر بھی ہوسکتا ہے۔

سابق چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کا کپتان کل پریشر میں نظر آیا، کل پتہ چلا کہ خوشی سے بھی نیند نہیں آتی ہے۔ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کو بھی نہیں آئی ہوگی۔

سکندر بخت نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے، ہم سپر فور میں اوپر آگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.