جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل نڈال فرنچ اوپن سے دستبردار

کلے کورٹ کے بادشاہ رافیل ندال فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئے۔ ٹینس اسٹار انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہوسکے۔

رافیل نڈال اس سال آسٹریلین اوپن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، فرنچ اوپن کا آغاز 28 مئی سے ہوگا۔

رافیل نڈال کا کہنا ہے کہ انجری توقع سے زیادہ طویل ہوگئی ہے، ابھی مکمل فٹ نہیں۔

انجری کی وجہ سے رافیل نڈال کی ومبلڈن میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

اسپین کے ٹینس اسٹار کی ستمبر سے قبل ٹینس کورٹس میں واپسی مشکل ہے، رافیل نڈال نے 2024 کو اپنے کیریئر کا آخری سال بھی قرار دے دیا ہے۔

رافیل نڈال 2005 میں ڈیبیو کے بعد سے پہلی بار فرنچ اوپن سے آؤٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 17 ایونٹس میں نڈال نے 14 ٹائٹلز جیتے، انہیں صرف 3 مرتبہ شکست ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.