بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر یوں کے قاتل بھارت سے تجارت نہیں ہو گی: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ اس سے تجارت نہیں ہو گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کو صحت کے شعبے میں بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن میں سے ایک اہم مسئلہ وٹامن ڈی کی شدید کمی بھی ہے اور اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی پچاسی فیصد آبادی اس اہم ترین وٹامن کی کمی کی وجہ سے مختلف بیماریوں اور عوارض کا شکار ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے اور عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں کبھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ذاتی اور سیاسی نہیں ملکی و قومی مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے عدم استحکام کی سازشیں کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرپشن جیسے جرائم کو حکومت جڑوں سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.