کشمیر ڈے کے موقع پر کراچی میں عالمی معیار کی پہلی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس کے فاتح محمد امجد رہے۔
سی ویو سے شروع ہونے والی میراتھون 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر پر مشتمل تھی، ڈیفنس فیز 8 تک ریس کے شرکاء نے چار چکر میں فاصلہ طے کیا، ایتھلیٹ محمد امجد نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے 55 منٹ میں طے کیا ۔
ریحان آدم جی دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے مقررہ فاصلہ ساڑھے تین گھنٹے میں طے کیا جبکہ تیسری پوزیشن فیصل شفیع نے حاصل کی ۔
آرگنائزر عدنان گاندھی کا کہنا تھا کہ ریس میں دو کینیا کے ایتھلیٹ نے بھی شرکت کی، لیکن کینین ایتھلیٹ فاصلہ ممکنہ وقت پر پورا نہ کرسکے۔
عدنان گاندھی کاکہنا تھا کہ پہلی مرتبہ انٹرنیشنل لیول پر ریس کا انعقاد شاندار رہا ہے۔
Comments are closed.