بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر پریمئر لیگ سے کشمیر کی آواز میدانوں میں سنائی دیگی،شہریار آفریدی

اسلام آباد(جسارت نیوز) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پریمئر لیگ سے اب کشمیر کی آواز کھیل کے میدانوں میں سنائی دیگی،کے پی ایل سے کشمیری نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دنیا کو دیکھانے کا موقع ملے گا،ہم نے اس لیگ سے کشمیر کے کلچر کو سپورٹ کرنا ہے۔ جمعرات کوکشمیر پریمئیر لیگ کی فرنچائز مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان تنولی نے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی،ملاقات میں مظفرآباد ٹائیگرز اور کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا کہ اللہ نے مظفرآباد ٹائیگرز کو کشمیر کی پہچان بننے کا موقع دیا،میں دل سے کشمیر پریمئر لیگ کو سپورٹ کر رہا ہو ں،کے پی ایل ایک گلوبل ایونٹ ہے،اب کشمیر کی آواز کھیل کے میدانوں میں سنائی دے گی۔

The post کشمیر پریمئر لیگ سے کشمیر کی آواز میدانوں میں سنائی دیگی،شہریار آفریدی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.