بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر میں انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہوگی

انتخابی نعروں، وعدوں، دعوؤں اور یقین دہانیوں کا وقت ختم ہوگیا، کون حکومت بنائے گا اور کون اپوزیشن میں جائے گا؟ آج پتا چل جائے گا، آزاد کشمیر کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔

آزاد کشمیر میں انتخابات کے لیے ووٹنگ آج ہوگی، پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک چلے گی۔

آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی عمل کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کردی گئی ہے۔ 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دیں گے۔

آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

پاکستان بھر میں رہنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری ووٹر بھی آزاد کشمیر اسمبلی کے لیے اپنے من پسند امیدواروں کو ووٹ ڈالیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.