بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی سندھ کی کمانڈوز کو ٹاسک فورس حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس نے تمام فیلڈ کمانڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ صوبائی ٹاسک فورس کے جاری کردہ حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شاپنگ مال، دکانیں، ڈپارٹمنٹل اسٹورز شام 6 سے صبح 6 بجے تک بند رہیں گے، یہ پابندیاں لازمی خدمات پر عائد نہیں ہوں گی۔

اس میں کہا گیا کہ تمام اجتماعات، شادی اور دیگر تقریبات پر کل سے مکمل پابندی رہے گی، تمام عوامی مقامت پر اگلے حکم نامے تک لوگوں کے آنے پر پابندی ہوگی۔

تمام ہوٹلز کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، ٹیک اوے کی سہولت رات 10 بجے اور ہوم ڈیلیوری کی سہولت رات 12 بجے تک ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق جمعے اور اتوار کو چھٹی ہوگی، جبکہ 26 جولائی سے 31 جولائی تک تمام اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.