بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست پر رائے دیدی

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیئرمین نیب کے خلاف درخواست پر رائے دے دی، سپریم جوڈیشل کونسل کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی میں بظاہر چیف جسٹس سے مشاورت ضروری نہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے کہا کہ عدالتی فیصلوں میں چیف جسٹس کے ساتھ مشاورت کی تجویز تھی، عدالت فیصلوں میں قرار دے چکی ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی صدر مملکت کرتے ہیں۔

صدر مملکت چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت کرسکتے ہیں، کونسل کی کارروائی ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.