وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر بنے گاوای پاکستان کے نعرے کو عملی تعبیر ملنے جارہی ہے، کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری نے کشمیر سے متعلق متنازع نعرے لگوا کر ناعاقبت اندیشی کا ثبوت دیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے لیے دنیا بھر میں آواز اٹھائی جبکہ اپوزیشن کی جماعتیں کشمیر الیکشن میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگارہی ہیں۔
اُنہوں نے کہ کہ جو بھی کشمیر گیا وہ حکومت پاکستان کو فتح کرنے گیا، کشمیر کو فتح کرنے کے بجائے حکومت پاکستان کو فتح کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کاز کو مضبوط بنا رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں کشمیریوں کی جدوجہد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
Comments are closed.