وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ایک ووٹ کی بھی دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی سب زیادہ نشستیں لے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری 20 سے زائد نشستیں ہوں گی اور ن لیگ تیسرے نمبر پر ہوگی جبکہ پی پی کی ن لیگ سے ایک یا دو نشستیں زیادہ ہوں گی۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں آزاد کی جدوجہد خود لڑنے کا جذبہ ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو طیارے سے اتارنے کے معاملے پر ابھی تک وزارت داخلہ میں اپیل نہیں کی گئی۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ کوئی ایسا سیاستدان ہے جو دھوکا دے کر بھاگتاہے؟، کارکردگی کا فیصلہ اگلے الیکشن میں ہوگا، چور اور چوکیدار میں مقابلہ ہوگا۔
Comments are closed.