بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا اموات کی شرح 10 لاکھ میں 102 ہے: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارےخطےکےمختلف ممالک میں 10 لاکھ میں سےکوروناسےاموات کی شرح پاکستان میں سب سے کم ہے۔ 

سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 10 لاکھ افراد میں 102 ہے۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن میں اور تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے جاری کیئے گئے بیان میں خطے کے مختلف ممالک میں 10 لاکھ افراد میں کورونا سے اموات کی شرح کا موازنہ پیش کیا ہے۔

اسد عمر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں 10 لاکھ میں سے 1 ہزار 37، نیپال میں 326، بھارت میں 301، سری لنکا میں 186 اموات ہوئیں۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ افغانستان میں 10 لاکھ میں سے 160، بنگلا دیش میں 113 اور پاکستان میں 102 اموات ہوئیں۔

سربراہ این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ بر وقت فیصلوں، محنت، لوگوں کے تعاون اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ممکن ہوا۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں،ہم نے چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے خبردار کر دیا تھا۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا ہے کہ خطرہ ختم نہیں ہوا ہے، ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.