بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت، وزیر سیاحت کا فی سیلفی 100 روپے چارج کرنے کا اعلان

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے دوروں کے دوران سیلفی لینے کے خواہش مند حضرات کیلئے پیسے مقرر کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے والوں کیلئے فیس کا اعلان کردیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر برائے فشریز نے موزے گیلے نہ ہونے کی انوکھی فرمائش کردی جس کے بعد انہیں وہاں موجود ماہی گیروں نے گود میں اُٹھا لیا۔

انہوں نے بھارتی شہر اندور میں اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔

مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت نے سیلفی لینے پر پیسے چارج کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیلفی لینے کے دوران وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے جس سے انہیں شدید چِڑ ہے۔

شادی کی تقریب میں رسومات کے دوران دولہے نے اچانک ہی…

انہوں نے کہا کہ  اس لیے انہوں ںے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.