بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا؟ فیصل کنڈی کا عمران سے سوال

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان سے یہ سوال کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کا کیا نام ہے؟ طالبان خان، یوٹرن خان، دھمکی خان یا معافی خان؟

پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مہا سازشی قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا عمران خان کی عادت ہے اور غلط بیانی ان کا منشور ہے، سائفر ڈرامہ پٹ چکا، آزادی بیانیہ نیا دھوکا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مشورہ دیا کہ عمران خان پہلے متاثرینِ سیلاب کو 14 ارب روپے دیں پھر کال کا شوق پورا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.