منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

کسی پولیس اہلکار کو گزند پہنچی تو ذمہ دار عمران خان ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر آج زمان پارک میں کسی پولیس افسر یا جوان کو کوئی گزند پہنچی تو ذمہ دارعمران خان ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کے بیٹے فالتو نہیں، وہ اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالتی حکم کی تعمیل کےلیے عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور میں زمان پارک پہنچی۔ 

اس دوران پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ اس دوران پتھراؤ سے پولیس ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.