خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا سے کسی بھی رکنِ اسمبلی نے کسی کو بھتہ نہیں دیا۔
یہ بات خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھتے سے نہیں حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث مضبوط ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملک میں کم اور بیرونی دوروں پر زیادہ ہوتے ہیں۔
Comments are closed.