وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کامیاب کسان پروگرام سے متعلق کہنا ہے کہ کسان کے لیے قرضے کی شرح سود بھی صرف تین فیصد ہوگی۔
شہبازگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب کبھی قرضے نہیں کھاتا، اگر کوئی کسان دوست وزیراعظم ہو تو اپنے ہاریوں کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔
شہباز گل نے کامیاب کسان پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ کامیاب کسان پروگرام میں 5 ہزار ٹریکٹر پہلے فیز میں کسانوں کو دیئے جائیں گے، کسانوں کو اس پروگرام کے لیے اپنی زمین گروی رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچت کے اس منصوبے میں زرعی آلات شامل کیے جائیں گے۔
شہبازگل کا نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پونے چار سو ارب اینٹی کرپشن نے بڑے مگر مچھوں سے ریکور کیا ہے۔
Comments are closed.