بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹ آسٹریلیا کی 17 کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی پیشکش

کرکٹ آسٹریلیا نے سیزن 2021۔22 کے لیے 17 کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی پیش کش کر دی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹریوس ہیڈ، میچل مارش ، جو برنز اور متھیو ویڈ کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ آل راؤنڈ کیمرون گرین کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر ، ایڈم زامپا، اسٹیو اسمتھ ، میچل اسٹارک ، ٹم پین ، ایرون فنچ ، گلین میکسویل ، مارنوس لابوشین ، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.