بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹر ویرات کوہلی بھی ڈپریشن کا شکار رہ چکے ہیں؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے خود کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے  کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب خود کو دنیا کا تنہا ترین انسان سمجھتا تھا۔

دبئی (جنگ نیوز) کنگز الیون پنجاب کے خلاف شکست کے بعد…

ویرات کوہلی نے سابق کرکٹر مارکس نکولس کے پوڈ کاسٹ ’ناٹ جسٹ کرکٹ‘ میں گفتگو کے دوران مارکس نکولس کے سوال کہ ’کیا آپ بھی کبھی ڈپریشن کا شکار ہوئے یا مشکل وقت سے گزرے ہیں؟‘ کے جواب میں انکشاف کیا کہ ہاں بالکل ایسا ہوا ہے۔

ویرات کوہلی نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے ایک قصہ بتاتے ہوئے کہا کہ 2014 میں دورہ انگلینڈ میں سیریز کے دوران جب میرے بلے سے رنز نہیں نکل رہے تھے تو اس وقت میں خود کو دنیا کا تنہا ترین انسان سمجھتا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے یہ بھی کہا کہ دن کا آغاز ہوتے ہی جب آپ کو یہ معلوم ہو کہ آپ آج سکور کرنے کے قابل نہیں ہوں گے یا آپ کا بلا خاموش رہے گا تو کچھ بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.