بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرکٹر نہ ہوتا تو کسی فیکٹری میں کام کررہا ہوتا، انور علی

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے انور علی کا کہنا ہے کہ اگر وہ کرکٹر نہ ہوتے تو ابھی  کسی فیکٹری  میں مزدوری کر رہے ہوتے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر ’آسک انور‘ کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں کی بڑی تعداد نے اُن سے سوال کیے۔

پاکستانی کرکٹر انور علی نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے پر شاہنواز دھانی کو مبارکباد دی ہے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیم میں آج کل اُن کے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان اور بابر اعظم ہیں۔

کرکٹر سے ایک صارف نے پوچھا کہ اگر آپ کرکٹر نہ ہوتے تو ہم آپ کو کس فِیلڈ میں دیکھتے۔

انور علی نے جواب دیا کہ ’فیکٹری میں مزدوری کر رہا ہوتا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی کو زبردست ٹیلنٹ قرار دیا ۔

انور علی نے کہا کہ ان کی پی ایس ایل کی تیاری بہترین چل رہی ہے۔

کرکٹر نے شاہد آفریدی کو عظیم انسان قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.