جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

کرکٹر امام الحق کو ہوم گراؤنڈ پر کونسا فارمیٹ پسند ہے؟

ٹیسٹ کرکٹر امام الحق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں انہیں ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔

16 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر اپنی فارم کو بحال رکھنے کے لیے کوشاں ہوں، ٹیسٹ میچز وقفے کے بعد ہوتے ہیں، اس لیے نئے سرے سب کچھ شروع کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینا اچھا ثابت ہو رہا ہے، اس سے ردہم میں آنے کا موقع ملتا ہے، وقفے کے بعد ٹیسٹ کھیلنا تھوڑا مشکل ضرور ہوتا ہے، جسمانی اور دماغی طور پر خود کو تازہ دم رکھنا پڑتا ہے اور یہ آپ کرکٹ کھیل کر ہی کر سکتے ہیں۔

قومی کرکٹر ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے کرکٹ شائقین سے درخواست ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں۔

امام الحق نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اچھی ٹیموں کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کا منتظر ہوں، ٹیسٹ چیمئن شپ کی وجہ سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اہم سیریز ہیں، ہم تین چار ٹیسٹ میچز جیت کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خوشی اس بات کی ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فل اسٹرنتھ کے ساتھ پاکستان آئیں گی، آسٹریلوی ٹیم بھی فل اسٹرنتھ کے ساتھ آئی تھی، بڑی ٹیموں کا آنا پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا ہے۔

قومی کرکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آخری مرتبہ جب انگلینڈ کی ٹیم یہاں آئی تھی تو میں اسکول بوائے کی حیثیت سے میچ دیکھنے آیا تھا، اب بھی اسکولوں کے بچے بڑے بڑے پلیئرز کو دیکھیں گے تو ان میں کھیلنے کا شوق پیدا ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.