جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

شہزاد اکبر احتساب کے سربراہ تھے لیکن دکان کھول رکھی تھی، سعید غنی

سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر احتساب کے سربراہ تھے اور انہوں نے دکان کھولی ہوئی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو ملنے والے تحائف کی قیمت اربوں روپوں میں تھی، انہوں نے  تحفہ لیا ہی بیچنے کی نیت سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سبزی اور فروٹ بھی لینے جائیں تو رسید لکھی جاتی ہے، عمران خان نے کروڑوں کا سودا کیا اور کوئی رسید نہیں لکھی۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، کوئی ان سے پوچھ نہیں رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت بڑا چور ڈاکو کرپٹ سیاستدان ہے، یہ آئی جی، ججوں، بیوروکریٹ کو دھمکی دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ کے صادق و امین حکمران لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، عمران خان 22 کروڑ عوام کے لیے باعثِ شرمندگی بنے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.