اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دوبارہ سے ایکشن میں دکھائی دینے سے متعلق مداحوں کی بےصبری کا جواب دے دیا۔

نجی چینل پر شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ آپ کو آئندہ پی ایس ایل میں مداح کون سی ٹیم میں کھیلتا دیکھیں گے؟۔

شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے تو لگ رہا ہے کہ میں تھرڈ امپائر نا بنوں کہیں.

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی تک مجھے بالکل پتا نہیں ہے کہ میں کس فرنچائز کے ساتھ کھیلوں گا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کوئی بلائے گا تو چلے جائیں گے، پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک کراچی کنگز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.