کرک میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مقامی صحافی قتل، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کرک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے صحافی وسیم عالم کو قتل کر دیا ہے، صحافی وسیم عالم کو کل گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ صحافی وسیم عالم کےقتل کامقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق صحافی وسیم عالم کے قتل کا مقدمہ وسیم عالم کے ورثاء کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق صحافی وسیم عالم اخبار روزنامہ صدائے لواغر کرک سے وابستہ تھے۔
مقتول صحافی کے بھائی ناصر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بھائی نے کبھی کسی دشمنی یا دھمکیوں کا ذکر نہیں کیا۔
دوسری جانب بیوہ وسیم عالم کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔
Comments are closed.