بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرپشن کا الزام، SBCA کا افسر معطل

کراچی میں مبینہ بدعنوانی اور کرپشن کے الزام میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے گریڈ 19 کے افسر مشتاق ابراہیم سومرو کو معطل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو نے مشتاق ابراہیم سومرو کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا اور خود سیکریٹری بلدیات کو خط لکھ کر اس سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا بتایا ہے کہ مشتاق سومرو پر مبینہ طور پر اینٹی کرپشن اور نیب کے نام پر بلیک میل کرنے کا بھی الزام تھا۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو مشتاق سومرو کے خلاف مزید کارروائی کے لیے بھی کہا ہے۔

ڈائریکٹر لائسننگ اینڈ ریکارڈ مشتاق سومرو کی خدمات محکمہ لوکل گورنمنٹ کےحوالے کی گئی ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ کرپشن میں ملوث 3 بلڈنگ انسپکٹرز بھی معطل کیے گئے ہیں اور ان کے خلاف انکوائری کے لیے اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ایس بی سی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ محکمۂ اینٹی کرپشن تحقیقات مکمل کرکے افسران کے خلاف مقدمات درج کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.