بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کی سائفر سے متعلق گفتگو کی تیسری مبینہ آڈیو لیک

audio leak

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر سے متعلق گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم ہیکر کی جانب سے جاری کی جانے والی آڈیو ہے، جس میں عمران خان، اسد عمر اور شیری مزاری کی آپس میں کی جانے والی گفتگو ہے۔

مبینہ آڈیو میں اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک اور چیز ہے ہائنڈ سائٹ میں یہ جو ہم اب کررہے ہیں ناں لیٹر والا، یہ ذرا ہفتہ دس دن پہلے شروع کردینا چاہیے تھا۔ اس پر عمران خان نے کہا کہ اس لیٹر کا بہت بڑا یعنی جو ہم سوچ رہے ہیں ناں، اس کا ساری دنیا کے اندر ایک اثر (امپیکٹ)چلا گیا ہے۔اس دوران شیریں مزاری کہتی ہیں کہ چائنیز نے آفیشل اسٹیٹمنٹ ایشو کی ہے، امریکا کی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

اس پر عمران خان کہتے ہیں کہ حکمت عملی یہ ہے کہ پبلک ہمارے ساتھ بیٹھی ہے، اب پبلک کے پریشر سے ہم چاہتے ہیں کہ اتوار کو اس طرح ہائٹ پر پریشر ہو جو بھی جائے اسمبلی میں ووٹ دینے کےلیے اس کے یعنی وہ برانڈڈ ہو لیکن جو آپ نے برینڈ کرنا ہے ناں، میر جعفر اورمیر صادق، آپ کو لوگوں کو اسپون فیڈ کرنا ہے، مائنڈز آل ریڈی فرٹائل گرا ﺅنڈبنی ہوئی ہے، اس وقت کہ ان کوآپ فیڈکریں گے۔

You might also like

Comments are closed.