بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت کا شوگر ملوں میں زائد پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زائد پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ  سلیبز بنا کر اضافی پیداوار کے دورانیے اور حکومتی فیس کا تعین کیا جائے گا۔

لاہور میں صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا پیداوار بڑھانے سے متعلق میکانزم بنانا ہوگا، جس پر سنجیدگی سے کام جاری ہے، سلیبز بنا کر چینی کی اضافی پیداوار کے دورانیے اور حکومتی فیس کا تعین کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.