تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے دوران کرپشن سے متعلق سامنے آنے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا ڈیٹا کب اکٹھا کیا گیا؟
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان گرما گرم بحث چھڑگئی۔
حکومتی ارکان نے کہا کہ کرپشن سے متعلق حالیہ رپورٹ کا ڈیٹا ن لیگ کے دور حکومت کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی انگلش کمزور ہے جس کے باعث رپورٹ ان کی سمجھ سے بالا ہے۔
رپورٹ کے ڈیٹا سورسز سے متعلق لنک پر چیک کیا جاسکتا ہے، تمام ڈیٹا جنوری سے اپریل 2019ء کے دوران جمع کیا گیا، یعنی تمام ڈیٹا تحریک انصاف حکومت کے دور میں اکٹھا کیا گیا۔
Comments are closed.