بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ تشویشناک ہے: شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل اضافہ قابلِ تشویش ہے۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کاکہنا ہے کہ سردی عروج پرآئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، 16 نوٹس لینے کہ بعد بھی یہ مہنگائی کم نہیں کرسکے ہیں۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اکتوبر میں 1 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا، یہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 7 فیصد ہے جب کہ ہدف کی حد 2 سے 3 فیصد ہونی چاہیئے۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ کیڈ میں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا، حکومت آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لیے ملک و عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.