بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، واپس جانے کیلئے نہیں آیا: شہباز گِل

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، واپس جانے کے لیے امریکا سے نہیں آیا۔

شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صافی قوم اتحاد نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے صافی قبیلے کی دل آزاری ہوئی ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں امریکا میں عزت کی نوکری کرتا تھا خان کے لیئے یہاں آیا ہوں، کپتان چاہیں گے تو میں الیکشن لڑوں گا۔

شہباز گِل نے کہا کہ ای وی ایم سے جعلی ووٹ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو جائے گا، اپوزیشن نے ہر چیز میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی کا مزید کہنا ہے کہ بہت جلد عمران خان ایک نیا پروگرام لا رہے ہیں۔

میڈیا کو شہباز گِل نے یہ بھی بتایا کہ حکومت آپ سب کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا صحت کارڈ لے کر آ رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.