بھارتی ریاست کرناٹک کے ریاستی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کو مبارکباد دی ہے۔
کرناٹک ریاستی اسمبلی میں کانگریس کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مقابلے میں واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں کانگریس کی فتح پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر کانگریس کو مبارکباد دی۔
نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ کانگریس کرناٹک کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک اسمبلی کی 226 نشستوں میں سے کانگریس کو 136، حکمراں جماعت بی جے پی کو 65، جنتادل پارٹی کو 20 اور دیگر جماعتوں کو 4 نشستیں ملی ہیں۔
Comments are closed.