ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

لاہور: رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد سروسز اسپتال سے گرفتار

رہنما تحریک انصاف اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد تین مقدمات میں مطلوب تھیں، وہ تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مقدمات میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن کی پولیس ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے لیے سروسز اسپتال پہنچی تھی۔

پولیس نے مزید کہا کہ طبعیت ناسازی کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.