اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں، راشد محمود

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے صدر علامہ راشد محمود نے کہا ہے کہ رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں، ہم پُرامن لوگ ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود نے کہا کہ بینظیر بھٹو، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان سب ہی سیاسی جدوجہد میں جیل گئے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی سے بھی قافلے اسلام آباد کےلیے روانہ ہوں گے، سندھ کے 30 اضلاع کے قافلے سکھر موٹر وے پر جمع ہوں گے۔

جے یو آئی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ عصر کے بعد ہم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گےراستے میں کہیں کوئی بلوا ہوا تو اس کا تعلق جے یو آئی، پی ڈی ایم سے نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوا کرنے والے یقینی پور پر عمران خان کے غنڈے ہوں گے، رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آبادسےدفعہ 144 ہٹا لیں،ہم پرُامن لوگ ہیں۔

راشد محمود نے یہ بھی کہا کہ ملک میں افواج پاکستان کے خلاف پرتشدد کارروایوں کا جشن بھارت اور اسرائیل میں منایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے کرپشن کے ملزم کےلئے اپنی مرسیڈیز کار پیش کی، عدلیہ کی توقیر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

جے یو آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے میں بھر پور شرکت کرِیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.