پاکستان میڈیکل ایسوسی لاہور(پی ایم اے) کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کرفیو کی نوعیت کا لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے۔
لاہور سروسز اسپتال میں ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کی ، صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ بھارت کی صورتحال ہمارے سامنے ہے، وقت ہے کہ حکومت صحیح اقدامات کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری کرفیو کی نوعیت کا لاک ڈاؤن نافذ کرے، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے ساتھ منسلک اسپتالوں کو نیشنلائز کیا جائے، اگر نیشنلائز نہیں کرسکتے تو ان کے ساتھ مل کر کوئی پالیسی بنائیں جس سے کورونا کے مریضوں کو ریلیف مل سکے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں کے اندر 50 ہزار سے 2 لاکھ تک ایک دن کاخرچہ ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن پرائس کنٹرول پر اپنا کردار ادا کرے، اتنا ہی نہیں کورونا وارڈ میں ڈیوٹیاں دینے والے تمام ہیلتھ پروفیشنلز کی ویکسی نیشن ضروری قرار دی جائے۔
Comments are closed.