جمعہ22؍ربیع الثانی 1444ھ 18؍نومبر 2022ء

کرسٹیانو رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی سے متعلق انکشافات

فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کی واپسی میں سابق منیجر کا کردار تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ سال مانچسٹر سٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سابق منیجر ایلکس فرگوسن نے معاہدہ نہ کرنے کا کہا اور دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرنے کے لیے قائل کیا۔

اسٹار فٹبالر کا کہنا ہے کہ فرگوسن کی مداخلت کی وجہ سے دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب میں شامل ہوا، یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ مانچسٹر سٹی نے مجھے سائن کرنے کی کوشش کی تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ فیصلہ کرتے وقت انسان کا دل اور احساس فرق پیدا کرتے ہیں اور مجھے اپنے فیصلے سے متعلق بالکل معلوم تھا۔

رونالڈو نے 2003 سے 2009 تک مانچسٹر یونائیٹڈ کے اپنے پہلے دور میں 292 میچوں میں 118 گول اسکور کیے تھے۔ جس کے بعد وہ ریال میڈرڈ اور پھر 2018 میں اٹلی کے کلب یووینٹس چلے گئے تھے۔

دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں میرے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سےکرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی گئی تھی۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کلب اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ اٹالین کلب یووینٹس سے رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ ٹرانسفر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.