اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کیلئے اپنے جذبات بیان کردیے

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے لیے اپنے جذبات بیان کردیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو جادوگر کھلاڑی قرار دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں لیونل میسی کی بہت عزت کرتا ہوں، اس شخص نے فٹبال کے لیے بہت بہترین کام کیے ہیں۔

اسٹار فٹبالر نے کہا کہ ہم 16 سال سے ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہے ہیں، ہمارا آپس میں گہرا تعلق ہے جو ٹیم کے ساتھی کی طرح ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی اپنی ٹیموں کی فتوحات میں کئی بار اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.