بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں شامل ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ہسپانوی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رونالڈو 20 کروڑ یورو فی سیزن کے معاوضے پر سعودی عرب کے کلب النصر کو جوائن کرچکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ 173 ملین پاؤنڈز سالانہ کا معاہدہ کریں گے۔

ایک اسپورٹس چینل کو ذرائع نے بتایا ہے کہ رونالڈو اور کلب کے مابین ڈیل پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔

رونالڈو اس وقت فیفا ورلڈکپ میں پرتگال کے کھیل پر توجہ دے رہے ہیں جس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہونا ہے۔

حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کلب منیجر پر ایک انٹرویو میں تنقید کے بعد رونالڈو کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.