بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

مارگلہ ہلز میں تیندوے کی ہلاکت کیسے ہوئی؟

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا۔

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تیندوا مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی ہے، بلندی سے گرنے کے باعث چوٹ تیندوے کے دماغ پر لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد تیندوا کی موت کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

مانسہرہ میں شاہراہ کاغان پر ملکنڈی کے مقام پر پہاڑی سے گر کر تیندوا زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق بظاہر تیندوے کو زہر دے کر دو سے تین روز قبل ہلاک کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ تیندوے کے جسم پر گولی یا تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں، مردہ تیندوے کو وائلڈ لائف حکام نے تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوراج علاج دم توڑ گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.