جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

دنیا کا تیز ترین ٹریکٹر، اسپورٹس کاروں سے زیادہ رفتار

انگلستان کے ٹریکٹر بنانے والے ادارے جے سی بی نے دنیا کا تیز ترین ٹریکٹر تیار کرلیا ہے جو کہ بعض اسپورٹس کاروں سے بھی زیادہ رفتار کا حامل ہے۔

جے سی بی فاسٹریک ٹو نے مذکورہ بالا ٹریکٹر کی رفتار کی صلاحیت کو 247 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھایا ہے۔ 

جب آپ کسی ٹریکٹر کے پیچھے ڈرائیو کرتے ہیں تو غالباً یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس میں بہت ساری چیزیں ہین لیکن ایک بات یقینی ہوتی ہے کہ یہ تیز رفتار نہیں ہوتا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹریکٹرز طاقتور اور سخت کاموں کے لیے ہوتے ہیں اسپیڈ کے لیے نہیں۔

لیکن اگر کوئی یہ چاہے کہ یہ تیز رفتار بھی ہو تو اس حوالے سے چند برس قبل ٹریکٹر بنانے والے انگلش ادارے جے سی بی نے یہ کوشش شروع کی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کا تیز ترین ٹریکٹر تیار کیا، اس مقصد کے لیے انہوں نے کمپنی کے فاسٹر ٹریکٹر ورژن میں تبدیلیاں کیں۔

یہ ٹریکٹر اوسطاً 135 میل فی گھنٹہ (217 اعشاریہ 6 کلومیٹر) اور تیز ترین اسپیڈ پر 247 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار تک پہنچ جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.