بدھ 12؍جمادی الاول 1444ھ 7؍دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئےحارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ نہ ہوسکا

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کے لیے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ اب تک نہیں  ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق متبادل کھلاڑی طلب کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے آج میٹنگ ہوگی جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فیصلے کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل وسیم جونیئر یا فہیم اشرف پر انحصار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کو استعمال کرنے کی صورت میں متبادل کھلاڑی نہیں بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ حارث رؤف پنڈی ٹیسٹ میں فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے بعد  سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ملتان میں شروع ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.