عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ساتھ بہت خوش ہیں تاہم اب یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نہیں چاہتیں کہ وہ اپنی موجودہ گرل فرینڈ سے شادی کریں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو کو اس بات پر یقین ہے کہ جارجینا روڈریگیز ان کے بیٹے کرسٹیانو رونالڈو سے صرف معاشی فوائد کے لیے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کئی سالوں سے مانچسٹر میں ارجنٹینا میں پیدا ہونے والی ماڈل جارجینا روڈریگیز کے ساتھ ہیں، جن سے ان کے چار بچے کرسٹیانو جونیئر، ایوا، میٹیو اور الانا ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماڈل جارجینا کو اس بات کاانتظار ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سے ان کی شادی ہو لیکن رونالڈو کا خاندان ممکنہ طور پر اس شادی کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے۔
Comments are closed.