بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کاحامی رہا ہوں، غوث علی شاہ

سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کا حامی رہا ہوں۔

 گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سابق وزیراعلیٰ غوث علی شاہ سے ان  کی  رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر غوث علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فیڈریشن کے لیے کام کررہے ہیں، میرے بیٹے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ غوث علی شاہ کو وزیراعظم کا پیغام دیا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اگلے ہفتے ہماری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات  ہے، جس میں سندھ کے حوالے سے مزید فیصلے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.