پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز نے اسپین کے دارالحکومت میڈرِڈ پہنچنے کے لیے 20 ملین پاؤنڈز کے پرائیویٹ جیٹ پر سفر کیا۔
اس مشہور جوڑے نے میڈرڈ کے ایک لگژری ہوٹل میں شاندار ڈنر کیا اور ایک ساتھ اچھا وقت گزارا۔
اس جوڑے نے میڈرِڈ کے جس لگژری ہوٹل میں قیام کیا، وہ شمالی ہسپانوی کھانوں کے لیےبہت مشہور ہے۔
یہی نہیں یہ ہوٹل کرسٹیانو رونالڈو کا اس وقت سے ہی پسندیدہ ہے جب وہ ریال میڈرڈ کے لیے کھیلتے تھے، اس سے پہلےاور اس کے بعد وہ جووینٹس کا حصّہ رہے اور پھر اس سیزن کے آغاز میں دو سال کے معاہدے پر مانچسٹر یونائیٹڈ کا حصّہ بن گئےہیں۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈوانجرڈ ہونے کی وجہ سے ایسٹن ولا کے خلاف میچ میں ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
جارجینا روڈریگز سفید رنگ کے ٹاپ، خاکی رنگ کے فَر والے کوٹ اورکالے رنگ کی لیگنگز میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
دوسری جانب رونالڈو سرمئی اور کالے رنگ کے جمپر اور میچنگ ٹراؤزر کے ساتھ بہت دلکش نظر آرہے تھے۔
خیال رہے کہ اس جوڑے کے ہاں جلد ہی یہ جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔
Comments are closed.